سبی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سبی جیکب آباد شاہراہ چکھڑا کے مقام پر مزدا اور آلٹو کار میں تصادم آلٹو کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بدقسمت کار کوئٹہ سے صحبت پور کے علاقے مانجھی پور جارہی تھی کہ قومی شاہراہ چکھڑا کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ بختیار آبالیویز تھانہ کی ھدود میں چکھڑا کے مقام پرکوئٹہ سے صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور جانے والی الٹو کار سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں الٹو کار میں سوارعطا اللہ ولد عزیز اللہ، معشوق علی ولد قربان علی،عنایت اللہ ولد قادر داد,نعمان ولد عبدالغفار گولہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز انتظامیہ بختیار آباد موقع پر پہنچ گئی حادثہ میں جان بحق افراد کو نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز انتظامیہ بختیار آباد کی گاڑیوں میں بی ایچ یو ہسپتال بختیار آباد منتقل کیا گیا۔
جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے ھوالے کردیا گیا مزدا ٹریک سندھ سے کوئٹہ کی جانب جارہا تھا۔