سبی(ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کی مطابق بلوچستان کے علاقے سبی سے مشرقی جانب تلی ،کلگری اور چُرڑی کے پہاڑی علاقے میں آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے جارحیت کرکے بلوچ خانہ بدوشوں مالداروں کو پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان مری کے مضافاتی علاقے تلی،کلگری چردی سمیت دیگر مقامات پر فوجی آپریشن جاری ہے ۔
ہمارے نماہندے کے مطابق فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح سویرے 5بجے کے قریب شروع کیا گیا۔ آپریشن میں فورسز کی زمینی فوج حصہ لے رہی ہیں، جبکہ 8بجے کے بعد فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں بھی کو اس علاقے میں استعمال کی۔ جبکہ تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔


