یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسبی میں قابض پاکستانی ایف سی کی کاروائی، جھڑپ میں بیٹا ماں...

سبی میں قابض پاکستانی ایف سی کی کاروائی، جھڑپ میں بیٹا ماں سمیت شہید

سبی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر سبی میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر حملہ، دوران جھڑپ قابض پاکستانی فورسز کا اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک نوجوان اپنی والدہ سمیت شہید ہوگئے ہیں ۔

قابض ریاستی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ سبی کے علاقے لونی میں مسلح افراد کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں ـ

فورسز کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا، ہلاک ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں ایس ایم رانا محمد اسلم جبکہ زخمی ہونے والوں میں میجر انور کمال اور حوالدار رحمت اللہ شامل ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے بلوچ نوجوان کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ہے، اور شہید ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گھر پر فورسز کی کاروائی کے دوران نوجوان نے مزاحمت کی اور فائرنگ کے تبادلے میں قابض پاکستانی ایف سی کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز