چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسبی: پاکستانی فورسز کا کوہلو و ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں...

سبی: پاکستانی فورسز کا کوہلو و ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں زمینی و فضائی جارحیت

سبی (ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوہلو و ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے.علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گزشتہ روز سے کوہلو کے علاقے نساؤ، چبدر،جنت علی، سیاہ کوہ، آنداری، بمبھور،سہرین کور ،پیلاوغ ،بیکڑ اور کاہان کے مختلف علاقوں میں مختلف اطراف سے زمینی اور فضائی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے فورسز کی کمک کیلئے 3 فوجی ہیلی کاپٹر بھی جارحیت میں حصہ لے رہے ہیں پاکستانی فورسز کے ساتھ ڈیتھ اسکواڈ بھی آپریشن میں شریک ہیں اور فورسز کو کمک دے رہے ہیں
آخری اطلاعات آنے تک پاکستانی فورسز مزکورہ علاقے میں موجود ہیں اور مقامی مری بلوچوں کو تنگ کر رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نے مذکورہ علاقے میں پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ پر بی ایم 12 کے راکٹوں اور دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانی فورسز جارحیت کرکے مختلف راستوں کی ناکہ بندی کرکےعام سویلین آبادی کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہیں۔ فورسز نے عام لوگوں کو اشیاء خورد نوش اور مریضوں کے علاج معالجہ کی نقل و عمل و زرائع مواصلات پر سخت پابندی لگا کے رکھی ہیں۔ واضع رہے فورسز بعض دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں جارحیت کیلئے اونٹوں اور گدھوں کے زریعئے بھی پیش قدمی کررہے ہیں۔پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی غریب لوگوں کے مال مویشیوں کی زیادہ تعداد میں لوٹ مار کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز