یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںسرائیل حماس کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔ روس

سرائیل حماس کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔ روس

ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بم باری کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔

روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ شدید بمباری سے غزہ میں حماس کی عسکری صلاحیت کو تباہ کردے گا مگر اسرائیل اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بوگدانوف روسی صدر ولادی میر پوتین کے مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے خطے کے لیے خصوصی ایلچی ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا تھا کہ فلسطینی تنظیموں حماس اور تحریک فتح کی قیادت عن قریب ماسکو کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز