یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںسراوان، سپیچ میں بلوچ نوجوان جواد دہواری اغوا، پولیس اسٹیشن قریب ہونے...

سراوان، سپیچ میں بلوچ نوجوان جواد دہواری اغوا، پولیس اسٹیشن قریب ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوئی

سراوان (ہمگام نیوز) سراوان کے علاقے سپیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچ نوجوان جواد دہواری ولد محمد شریف کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جواد گیس اسٹیشن پر تیل بھروا رہے تھے۔

قابل تشویش امر یہ ہے کہ مذکورہ گیس اسٹیشن ایرانی پولیس اسٹیشن سے محض 300 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، لیکن اس کے باوجود اغوا کار نہ صرف واردات میں کامیاب ہوئے بلکہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلا دیا۔

مقامی ذرائع اور بلوچ کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے سیکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومتی دعووں کی نفی اور عوام کے تحفظ پر سوالیہ نشان ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز