دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںسراوان، قابض ایرانی آرمی کا اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

سراوان، قابض ایرانی آرمی کا اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

 

سراوان، قابض ایرانی آرمی کا اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 21 اکتوبر کو سراوان شہر میں مسلح افراد کے ہاتھوں قابض ایرانی آرمی کا اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان/شستون میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی آرمی کا اہلکار امین سیاھانی ولد رضا ہلاک ہوگیا ـ

کہا جاتا ہے کہ مسلح افراد نے اسے شہر کے فلکہ کوزہ علاقے میں براہ راست فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

امین آئی آر جی سی کا اہلکار ہے اور اس کے والد سراوان شہر میں آئی آر جی سی کے ایک چوکی کے کمانڈر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مظاہروں میں لوگوں نے “مرگ بر بسیجی” کے نعرے کے ساتھ ایران کی حکومت سے وابستہ خود ساختہ مقامی لوگوں سے اپنی بیزاری اور نفرت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز