دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی پولیس فورسز تعاقب کرنے سے گاڑی الٹنے جانے...

سراوان: قابض ایرانی پولیس فورسز تعاقب کرنے سے گاڑی الٹنے جانے سے ایک بلوچ شہری شہید

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ، 8 جون کو ایک بلوچ تیلکش قابض ایرانی پولیس فورسز کی تعاقب کے گاڑی بے قابو ہوکر الٹنے سے شہید ہوگیا ـ

اس بلوچ شہری کی شناخت سراوا شہر کے علاقے بمپشت سے تعلق رکھنے والے “محمد عالم چاکری” بتائی گئی ہے۔

واقعے اور جائے وقوعہ پر لوگوں کے جمع ہونے کے بعد سیرکان چوکی کی پولیس فورس نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعاقب نہیں کیا اور قتل کی ذمہ داری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی آرمی، پولیس اور مرصاد فورسز مقبوضہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی مظالم اور بربریت کی وجہ سے تیل کے کاروبار سے منسلک ہر سال سینکڑوں بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں ـ اور بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں پر غیر بلوچوں کی متعین کی وجہ بہت سے بلوچ شہری غیر منظم انداز میں تیل کے کاروبار کرنے پر مجبور ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز