Homeخبریںسراوان میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں...

سراوان میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 18 سالہ نوجوان سمیت تین شہریوں کی گرفتاری

 

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کو قابض ایرانی محکمہ انٹیلی جنس کی وردی میں ملبوس فورسز نے سروان کے نواحی گاؤں کلگان میں ایک 18 سالہ نوجوان سمیت تین شہریوں کو گرفتار کرکے لے گئے ـ

ان شہریوں کی شناخت “معید شاہ بخش” ولد محمد عمر 18سال، حامد شاہ بخش ولد جمعہ تقریباً 23سال، دونوں دزاپ(زاہدان) شہر کے گائوں شورو کے رہائشی اور وحید ولد محمد عمر تقریباً 29 سال ہے جو کہ گلستان مہریز کا رہائشی ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ ان لوگوں کا کام ایرانی ایندھن( پیٹرول و ڈیزل) کی ترسیل کا تھا، اور سادہ کپڑوں میں ملبوس فورسز نے کلگان گاؤں میں ان تینوں شہریوں کے کام کی جگہ پر صبح تقریباً 1:00 بجے گرفتار کرکے لے گئے

رپورٹ کے مطابق ایک دن کے بعد قابض ایرانی انٹیلی جنس نے 11 افراد کو رہا کر دیا تاہم ان افراد کی حالت اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے ابھی تک ان افراد کے خلاف الزامات کا اعلان نہیں کیا ہے۔

 

Exit mobile version