Homeخبریںسراوان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

سراوان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 20 جولائی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/سراوان کے علاقے کلگان سیکشن میں قابض ایرانی مرساد فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ

اس بلوچ شہری کی شناخت شستون شہر سے تعلق رکھنے والے صادق شرفی زادہ ولد لال محمد بتائی گئی ہے۔

فائرنگ کی وجہ اور قابض فورسز کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 

شستون شہر بلوچستان کے سرحدی علاقوں ( جعلی سرحد) میں سے ایک ہے جہاں ہر سال قابض ایرانی فورسز سیکیورٹی براہ راست بے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں

Exit mobile version