Homeخبریںسراوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سراوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 20 اکتوبر کو ایک بلوچ شہری سراوان شہر میں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے زخمی ہوگیا ـ تفصیلات کے مطابق اس شہری کی شناخت 32 سالہ “پوریا داؤدی ولد انور ہے جو کہ سراوان کے گاؤں آسپیچ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

مزید رپورٹ کے مطابق پوریا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آسپیـچ گاؤں کی چوکی کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے اسے گولی مار دی۔

اس بلوچ شہری کو جبڑے میں گولی ماری گئی ہے جو کہ شدید زخمی ہے اور اسے علاج کے لیے زاہدان منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قبضہ گیر ایرانی آرمی اور خفیہ ادارے ایک باقاعدہ منصوبہ کے تحت عدم تحفظ ایک بلند ترین سطح پیدا کر رہے ہیں تاکہ بلوچ قوم کسی طور سے اپنی زمین کو چھوڑ کہیں اور جائے مارچ کے آغاز سے لے کر اب تک نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں 100 سے زائد بلوچ شہری جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں ـ
ان تمام نامعلوم مسلح افراد کے پیچھے قابض ایرانی سرکار کا ہاتھ ہے ـ

Exit mobile version