شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںسراوان میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی آرمی IRGC...

سراوان میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی آرمی IRGC کے چار اہلکار ہلا

سراوان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج صبح 19 دسمبر کو قابض ایرانی ذرائع ابلاغ نے شستون (سروان) کے سرحدی علاقوں میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں چار فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

 ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت سیکنڈ لیفٹیننٹ “محمد گودرزی”، “رحیم بخش پرکی”، “حمیدرضا عابدی” اور محمود نیک زادہ ہیں۔

 بلوچستان میں آئی آر جی سی کے قدس بیس کے تعلقات عامہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی علاقے سراوان میں آئی آر جی سی کی زمینی فورسز کی 44ویں قمر بنی ہاشم بریگیڈ کے اہلکاروں کے ساتھ مسلح گروپ کی جھڑپ ہوئی۔

 تاہم ابھی تک کسی گروپ نے سراوان کے سرحدی علاقوں میں ہونے والے اس تنازع کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز