دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںسراوان میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک افغان شہری جانبحق ایک...

سراوان میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک افغان شہری جانبحق ایک زخمی

 

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام کو مسلح ڈاکوؤں نے آسپیچ سراوان میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کر کے دو افغان باشندے قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔

چوروں نے مبینہ طور پر افغان باشندوں کا سامان لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران افغان شہریوں اور چوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور جھڑپ کے نتیجے میں ایک افغانی مارا گیا دوسرا زخمی ہوا ـ فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان خاتون جانبحق ہوگیا ـ

جانبحق ہونے والے خاتون کی شناخت محترمہ “خان بی بی” ہے اور زخمی شخص جو اس خاتون کا بچہ تھا اس کا نام “سعید” ہے۔

ایک باخبر ذرائع نے بتایا “سروان شہر میں مسلح چور قابض ایرانی فوج کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اپنے ہتھیاروں کا استعمال مسلح ڈکیتیوں اور سڑکوں پر شہریوں پر گولی فائرنگ کرنے استعمال کرتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز