Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جاں بحق

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جاں بحق

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق

گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، اتوار 25 اکتوبر 2026 کو نعیم زرگری نامی بلوچ شہری سراوان کے علاقے جہاد آباد، المعروف ’’داب‘‘ میں اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر براہِ راست فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نعیم زرگری شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق، جاں بحق شہری کی شناخت نعیم زرگری ولد خدا نظر کے نام سے ہوئی ہے، جو سراوان کے علاقے میں واقع گاؤں کوہک کے رہائشی تھے۔ ان کی شناخت کی تصدیق حال وش نے

کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز