Homeخبریںدالبندین نوجوان تین روز سے زامیاد گاڑی سمیت لاپتہ،جھل مگسی سے دو...

دالبندین نوجوان تین روز سے زامیاد گاڑی سمیت لاپتہ،جھل مگسی سے دو نعشیں برآمد

دالبندین / جھل مگسی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دالبندین سے تعلق رکھنے والے اریس ساسولی کے اہلخانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اریس ساسولی ولد حاجی شکر خان ساسولی تین روز قبل زامیاد گاڑی کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے، جو تاحال واپس نہیں آئے اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی معلومات مل سکی ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعے کا شکار ہوئے ہیں، انہیں گاڑی سمیت اغوا کیا گیا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے۔ اس حوالے سے اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو اریس ساسولی یا ان کی زامیاد گاڑی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا انہیں کہیں دیکھا ہو تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر فوری اطلاع دیں۔

رابطہ نمبر

0331-0361419

دوسری جانب جھل مگسی بلوچستان کے علاقے گنداواہ میں کوٹڑہ تھانے کی حدود گھاترہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز