Homeخبریںسرباز، راسک شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم، بلوچ نوجوان جاں بحق،...

سرباز، راسک شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم، بلوچ نوجوان جاں بحق، سوختبر زخمی

سرباز/راسک (ہمگام نیوز) آج 4 اگست 2026 کو سرباز سے راسک جانے والی شاہراہ پر فیروزآباد گاؤں کے قریب ایک مسافر گاڑی اور سوختبری میں استعمال ہونے والی نیسان پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ نوجوان جاں بحق جبکہ سوختبر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بلوچ نوجوان کی شناخت 18 سالہ سبحان آبادیان کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ راسک کے علاقے ھیت گاؤں کا رہائشی تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ آج صبح سرباز سے راسک جانے والی شاہراہ پر فیروزآباد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ تصادم کی شدت کے باعث پیجوٹ 405 میں سوار سبحان آبادیان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ سوختبری کے لیے استعمال ہونے والی نیسان پک اپ کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع کی کمی کے باعث سوختبری بہت سے بلوچ شہریوں کے لیے مجبوری میں آمدنی اور روزگار کا واحد ذریعہ بن گئی ہے۔ یہ ایک انتہائی خطرناک پیشہ ہے، جس کے دوران ہر سال متعدد سوختبر سڑک حادثات، گاڑیوں میں آگ لگنے، تعاقب و گریز یا ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز