سرباز (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 16 فروری کی شام ایرانی مقبوضہ طلوچستان کے چہر سرباز قلات کے وسط میں ایک مسلح شخص نے مسلح شخص نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق زخمی شہری “نواز رئیسی” ولد عبدالقادر کی شناخت ہوگئی ہے جو کہ سرباز کے علاقے قلات کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
یہ واقعہ شہر سے کے باہری راستے پر غروب آفتاب کے قریب پیش آیا، جب مسلح ڈاکو نے شہری کی گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ نواز کی مزاحمت پر مسلح ڈاکو نے دھمکیاں دینے کے بعد فائرنگ کی جس سے شہری کو گردن پر گولی لگنے سے وہ زخمی ہوئے ـ
کہا جاتا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے تاہم مزاحمت کے باعث چور کا موبائل فون گاڑی میں ہی رہ گیا جسے مقامی لوگوں نے ملٹری فورسز کے حوالے کر دیا۔ بعد میں چور کا پیچھا کرنے کے بعد شہریوں نے اسے کسے چوراہے پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ـ