سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںسرباز : قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان...

سرباز : قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان شہید

سرباز (ہمگام نیوز ) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سرباز میں قابض ایرانی گجر فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ فرزند شہید کیئے گئے ۔

ویب ڈیسک کے مطابق گزشتہ روز مغربی بلوچستان کے علاقے سرباز کے قریب ” سری کوران ” کے مقام پر نیروی انتظامیہ اور پولیس نے گاڑی روکے بغیر ان پر بلامتیاز اندھا دھند فائر کھول دیا جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ـ جن میں سے ایک کی شناخت فرشاد حسین زہی بلوچ کے نام سے ہوئی ہے دوسرے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ۔

عینی شاھدین کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے رکنے کے بجائے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد پھر دونوں افراد کی لاشوں کو گاڑی کے اندر تیل چھڑک کر نزر آتش کر دیا

یاد رہے کہ ہر سال قابض ایرانی فورسز اسی طرح بلوچوں کو چلتی گاڑی یا، سر راہ چلتے اور بازار میں بنا کسی جرم یا شک کے ان کو شہید کر رہا ہے اب تو ایران درندگی اس حد تک بڑھ چکی ہے اب بلوچ فرزند شہدا کی لاشوں کو بھی جلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز