چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںسرباز میں ایرانی خفیہ انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

سرباز میں ایرانی خفیہ انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی خفیہ ایجنسی “سپاہ القدس ” اہلکاروں نے گزشتہ روز 28 ستمبر کو ایک بلوچ شہری کو سرباز میں گرفتار کیا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت خلیل اللہ زعیم ولد دلمراد بلوچ جو سرباز شہر کے نور آباد گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں ـ

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی کی خفیہ انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گاؤں کے ایک دینی مدرسہ “مکتبہ قران ” تین فوجی گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا تھا ـ اور زعیم کو پہلے مارا پیٹا پھر گرفتار کرکے لے گئے ـ جو کہ اسی دینی مدرسہ میں قران کا درس دیتا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز