سرباز (ہمگام نیوز) اطلاع کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فوج سپاہ پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک مقامی مولوی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، ہفتہ 28 نومبر 2026 کو دوپہر تقریباً 2 بجے ایک مولوی کو سرباز کے علاقے ملک آباد سے شیشکان جانے والے راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی بشیر صلاح زہی، المعروف ملا بشیر، کے نام سے ہوئی ہے، جو سرباز کے علاقے سرکور کے گاؤں کلگان کا رہائشی تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ملا بشیر ملک آباد سے شیشکان کی جانب سفر کررہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے اسے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ متعدد گولیاں لگنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملا بشیر سپاہ پاسداران انقلاب کے مقامی کمانڈروں میں شامل تھا اور اس کے پاس اس فوجی ادارے سے وابستہ ایک موبائل چیک پوسٹ بھی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوس
کے ہیں۔


