یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’ہیک‘

سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’ہیک‘

بلگریڈ (ہمگام نیوز)سربیا میں پاکستان کے سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق حکام نے کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعے کو ‘پاکستان ایمبیسی سربیا’ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے عملے کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

اس پوسٹ یہ بھی کہا گیا تھا کہ مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ عمران خان آپ کب تک توقع کرتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین خاموش رہیں گے اور آپ کے لیے کام کرتے رہیں گے؟

اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “مجھے معاف کردیں، میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا۔”

اب تک پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ٹوئٹ کس نے کی ہے اور اگر اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے تو کس نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بات ٹویٹر صارفین کی جانب سے #سربیا پاکستان میں ٹرینڈنگ پر ہے جس میں صارفین خوب پاکستان کا مزاق اڑا رہے ہیں –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز