کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں حسب معمول پنجابی ریاست کی جانب سے بلوچ سرمچاروں کے ہتھیار ڈالنے کے حوالے سے ایک ڈرامے کا اہتمام کیا گیا اور دعوی کیا گیا کہ سینکڑوں سرمچاروں نے ہتھیار ڈال دیئے جس میں بلوچ ریپبلکن آرمی کا ” ترجمان سرباز بلوچ” بھی شامل تھے۔ بی آر اے شروع دن سے ہی اس ڈرامہ کے حوالے سے بلوچ قوم سمیت دنیا کو آگاہ کرتی آئی ہے کہ مزکورہ سرینڈر کے نام پر ہونے والے پروپگنڈہ مہم کا مقصد بلوچ قوم میں مایوسی پھیلانا اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بلوچستان میں لانے کیلئے راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہی لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جو مسلسل ناکامی سے دوچار رہا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کے حوالے سے ریاستی افواج کا بیان بے بنیاد اور محض پروپگنڈہ پر مبنی ہے تنظیم کے نام پر ریاستی پروپگنڈہ مہم میں شریک عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


