چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںسرنڈرکردہ نظام الدین کی قتل ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

سرنڈرکردہ نظام الدین کی قتل ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خاران شہر میں ریاست کے سامنے سرنڈر کردہ ریاستی سردار نظام الدین کو ہمارے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جو کہ سرنڈر کے بعد ریاستی فورسز کے ساتھ مل کر بلوچ قوم اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف دن رات سرگرم عمل تھا اور خاران و اردگرد کے علاقوں میں بلوچ نوجوانوں کے اغواء و تشدد، بلوچوں کے گھروں پر چھاپے سمیت کئی ناروا حرکات میں ملوث تھا ۔ مذکورہ وطن فروش کا ایف سی کرنل خاران سے قریبی تعلقات تھے جس کے بنا پر اسے کام کرنے کے لئے ریاستی فوجی اداروں نے سرکاری پروٹو کول و گاڑی مہیا کیا تھا سرنڈر کے بعد ریاستی فوجی اداروں نے دیگر مقامی غدار قبائلی متعبروں کے ساتھ مل کر نظام الدین کو علاقے میں بلوچ قوم کے مزید استحصال کے لئے کٹھ پتلی سردار بنایا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نظام الدین کو ہلاک کرتے وقت اس جگہ موجود ایک بچے کے زخمی ہونے پر ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسی موقع پر ہم ایک مرتبہ پھر بلوچ قوم کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فورسز اور نظام الدین جیسے غدار و و طن فروشوں سے دور رہیں کیونکہ ہمارے سرمچار ان پر کسی بھی وقت کسی بھی طریقے سے حملہ کرکے انھیں اسی طرح عبرناک موت سے دوچار کردینگے
۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز