سراوان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت شستون/سراوان جیل کے سامنے قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم دو بلوچ شہری جانبحق اور اکک زخمی ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 31 جنوری 2022 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سراوان کے مرکزی جیل کے سامنے قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور بلوچ شہریوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے دو بلوچ شہری جانبحق اور ایک زخمی ہوئے ـ تاہم جانبحق اور زخمی شہریوں کے شناخت رپورٹ موصول ہونے تک نہیں ہوئی ہے ـ جبکہ ہسپتال عملے کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ـ
مزید اطلاعات کے مطابق اس شہری کو جیل کے دروازے سے باہر نکلتے ہی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا ہے ـ
اس شہری کو نشانہ بنانے کے بعد قابض ایرانی آرمی کے اڈے پر آئی آر جی سی کے ٹاور سے جو کہ اس شہر کی جیل کے ساتھ واقع ہے، نے حملہ آور ہو کر فائرنگ کر دی ـ جبکہ اندھا دھند فائرنگ سے جیل کے قریب دو شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ـ