Homeخبریںسروان شہر میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ...

سروان شہر میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ جانبحق دوسرا زخمی

سراوان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ جوان جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ـ تفصیلات کے مطابق آج سراوان/شستون کے علاقے “گشت ” میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک بار پھر سے فائرنگ سے ایک بلوچ شہری عمر حسین بر موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ عنایت اللہ حیسن بر ٹانگ پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سراوان شہر کے ہسپتال میں طبی امداد کے لیئے منتقل کیا گیا ہے
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیکشہر/پہرہ میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ طالبعلم نورمحمد صلاحزھی ولد علی زخمی ہوگیا تھا ـ
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اور ان کے پردہ ڈیتھ علاقائ اسکواڈز کے براہ راست فائرنگ سے 7 بلوچ جانبحق اور 4 زخمی ہوگئے

Exit mobile version