یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںسروان :کجھور کے باغات کو جلا کر شدید نقصان پہنچایا

سروان :کجھور کے باغات کو جلا کر شدید نقصان پہنچایا

سراوان ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے مغربی علاقے سروان میں کجھور کے باغات کو جلا کر شدید نقصان پہنچایا گیا ہے کمپین فعالین بلوچ کارکنوں کے مطابق اسے دوسری مرتبہ مغربی مقبوضہ بلوچستان کے کجھوروں کے فارم کو جلایا گیا ہے جس سے بلوچستان کے زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے ان کجھوروں کو جلانے سے نہ صرف درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے بلکہ زراعت کے دیگر پیداواری کھیتوں کو بھی بہت نقصان پہنچنے کا امکان ہے ـ

تاہم دوسری جانب کئ عینی شاہدین کے مطابق ان کجھوروں کے درختوں کو جلاتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں ایک عینی شاہد کے مطابق “میِ نے اپنی آنکھوں سے دو افراد کو کجھوروں کو جلاتے ہوئے دیکھے ہیں جن کا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا جب میں نے آواز لگائی تب پیٹرول کا گیلن زمین پر پھینک کر بھاگ گئے ” تاہم کجھوروں پر لگائے گئے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے

مقامی لوگوں کا کہنا ہے قابض ایرانی حکومت یہ ناروا سلوک بلوچوں کے ساتھ باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت کر رہی ہے بلوچ قوم کی نسل کشی کے ساتھ اب انہیں معاشی حوالے سے مفلوج کر رہی ہے کیونکہ ایرانی قابض ریاست نہ صرف روزگار کے مواقع بلوچوں کے لیئے بند کیئے گئے ہیں بلکہ اب ان کا جو زراعت سے زریعہ معاش پیدا ہوتا آیا ہے اب انہیں نقصان پہنچانے کے لیئے منظم منصوبہ بندی کے تحت عمل پیرا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز