Homeخبریںسری لنکا،معاشی اورسیاسی بحران کا شکارلاکھوں شہریوں کا ایوان صدرکارخ

سری لنکا،معاشی اورسیاسی بحران کا شکارلاکھوں شہریوں کا ایوان صدرکارخ

کولمبو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی معیشت اور سیاسی بحران کے پیش نظر مشکلات سے دو چار لاکھوں سری لنکن شہریوں نے تاریخی احتجاج کرتے ہوئے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے دفتر کا رخ کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق2 کروڑ 20 لاکھ سری لنکن شہریوں کو کئی ہفتوں سے بجلی معطلی، خوراک سمیت ایندھن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے، یہ 1948 میں سری لنکا کی آزادی کے بعد شدید معاشی تنزلی ہے۔

گزشتہ ماہ سے بڑھتے ہوئے بحران کے بعد ہفتے کو سوشل میڈیا کے توسط سے کیے گئے احتجاج میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ملک کی طاقتور کاروباری برادری کی جانب سے صدر کی حمایت سے دستبردار ہونے کے بعد راجا پاکسے پر دبائو میں شدید اضافہ ہوا ہے۔کولمبو کے سمندر کے کنارے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے احتجاج کیا اور قومی پرچم لہراتے ہوئے گو گوٹا ہوم کے نعرے لگائے۔

Exit mobile version