کولمبو (ہمگام نیوز) سری لنکا میں گزشتہ روز ہونے والے پرتشدد واقعات میں اموات کی تعداد7 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت کولمبو سے خبر ایجنسی کے مطابق 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سری لنکا میں فوج اور پولیس کو ہنگامی حالات کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ جس کے بعد فوج اور پولیس بغیر وارنٹ گرفتاریاں کرنے اور نجی گاڑیوں اور املاک کی تلاشی لینے کی اہل ہوگی۔
سری لنکا میں گزشتہ روز پرتشدد واقعات کے بعد سے بدھ کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں جمعہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی حالت بھی نافذ ہیں۔