سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںسری لنکا کے سینما گھر میں موٹر سائیکل بم دھماکہ

سری لنکا کے سینما گھر میں موٹر سائیکل بم دھماکہ

کولمبو(ہمگام نیوزڈیسک)میڈیا زرائع کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ سنیما کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ تاہم مزید تفصیلات موصول ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہوٹلز اور چرچ پر دھماکے کیے گئے ۔ ان حملوں میں 359 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات ہے کہ گذشتہ روز سری لنکا حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔ اس سے قبل سری لنکا نے گرجا گھروں اور ہوٹلز میں ہونے والے ہولناک بم دھماکوں کے بعد بین الاقوامی نیٹ ورک پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے 24 افراد کو گرفتار کیا تھا اور تمام افراد سری لنکا کے شہری تھے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔تفتیش کاروں کے مطابق حملوں میں 7 خودکش بمباروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ حکومتی ترجمان نے کہا کہ حملوں میں ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث تھا۔حکومت کے فورنزک ڈویژن کے سینئر عہدیدار آریا نندا ولیندا نے بتایا کہ 2 خودکش بمباروں نے خود کو شانگری لا ہوٹل میں دھماکے سے اُڑایا، دیگر نے 3 چرچوں اور 2 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا۔
کولمبو میں چوتھے ہوٹل اور ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حملے کس طرح کیے گئے۔آریا نندا ولیندا نے کہا کہ تحقیقات تاحال جاری ہیں۔حکومتی کابینہ کے ترجمان راجیتھا سیناراتنے نے کہا کہ حملوں میں ایک غیر ملکی نیٹ ورک ملوث تھا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ یہ حملے کسی ایسے گروہ کی جانب سے کیے گئے جو صرف اسی ملک تک محدود تھے۔
ترجمان نے کہا کہ ان حملوں میں ایک غیر ملکی نیٹ ورک ملوث تھا جن کے بغیر یہ حملے کامیاب نہیں ہوسکتے تھے۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں بین الاقوامی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کے لیے غیر ملکی تعاون حاصل کریں گے۔ حملوں پر تحقیقات سے متعلق پولیس نے کہا کہ انہیں کولمبو بس اڈے سے 87 بم ڈیٹونیٹرز ملے ہیں،پولیس کو بستیاں مواتھا نجی بس اسٹینڈ سے ڈیٹونیٹرز ملے جن میں سے 12 زمین پر اور 75 قریبی کچرے کے ڈھیر سے پائے گئے۔ واضع رہے امریکہ کے ریٹائرڈ آرمی کرنل لارینس سیلن جو کہ ایک آئی ٹی کمانڈ اور کنٹرول کے ایکسپرٹ٬ عربی اور کردش ٹرینڈ٬ افغانستان عراق اور مغربی افریقہ کے ایک مشن میں 29 سال فوجی خدمات سر انجام دے چکے ہیں نے جیوپولیٹیکل سیاست پر سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سری لنکا بم حملے کی حملہ آور ملزم کا تعلق نیشنل توحید جماعت سے تھا جسے مبینہ طور پر پاکستان انٹر سروسز انٹلیجنس ایجنسی (ISI)ادارہ خدمت خلق کو استعمال کر رہی ہیں تاکہ سری لنکن بیروزگار مسلمانوں کو این ٹی کو جوائن کرواکے انتہا پسند بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز