جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںسعودی دارالحکومت میں ڈرون طیاروں کے ذریعے چار مقامات کو نشانہ بنایا:...

سعودی دارالحکومت میں ڈرون طیاروں کے ذریعے چار مقامات کو نشانہ بنایا: حوثی ترجمان

 

ریاص (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت میں ڈرون طیاروں کے ذریعے چار مختلف مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن میں جنگ بندی تک پہنچنے کی سفارتی کوششوں کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈرون حملے کیے ہیں۔

حوثی ترجمان کے دعوے کے بارے میں اب تک سعودی حکام کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں حوثیوں نے جو یمن میں چھ سالہ سعودی زیرقیادت فوجی کارروائی کا مقابلہ کر رہے ہیں نے متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جن پر سعودی تیل کی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے حوثی باغیوں نے ریاض کی گذشتہ ماہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اس میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد کے ذریعہ عائد کردہ فضائی اور سمندری ناکہ بندی کو اٹھائے جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا ۔

یاد رہے سعودی عرب نے 2015 میں یمن میں فوجی مداخلت کی تھی جب حوثی باغیوں نے شمالی یمن کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز