پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںسعودی عرب' تیل پیدا کرنے پر رضامند ہے: ٹرمپ

سعودی عرب’ تیل پیدا کرنے پر رضامند ہے: ٹرمپ

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اُن کی درخواست مانتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”ہو سکتا ہے یہ اضافہ 2000000 بیرل” یومیہ تک کا ہو، تاکہ ایران اور ونزویلہ کی پیداوار میں کمی کی تلافی کی جا سکے۔

سعودی عرب کے حکام کی جانب سے اس بیان پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔

دنیا کے چوٹی کے تیل برآمد کنندگان اس بات کے خواہاں ہیں کہ جولائی میں یومیہ ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل پیدا کریں گے، یہ بات اس ہفتے تیل کی صنعت کے ذرائع نے ‘رائٹرز’ کو بتائی ہے۔

اِس سے قبل تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم، ‘اوپیک’ نے روس اور دیگر تیل پیدا کرنے والے اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز