اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان زاہو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی تیسرا ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (CPEC) کا حصہ بن سکتا ہے۔ڈپٹی چیف آف مشن چین زاہو کا کہنا تھا کہ سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کے لیے کھلا پروگرام ہے اور تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ تیسرے فریق کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے پر پاک چین بات ہو سکتی ہے جب کہ تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پر پاک چین مذاکرات جاری ہیں۔
چاؤ لی جیان زاہو کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پہلے پانچ سال جلد مکمل ہونے والے منصوبے تھے اور اب نئے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔