جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںسعودی عرب میں مشترکہ فضائی مشقوں"طویق 2" کا آغاز

سعودی عرب میں مشترکہ فضائی مشقوں”طویق 2″ کا آغاز

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں “طویق 2” کے نام سے عرب ملکوں کی مشترکہ فضائی مشقیں اتوار کو امیر سلطان ایئر بیس میں شروع ہوئی ہیں۔ اس موقع پر میجر جنرل محسن الزہرانی اور مشقوں میں شامل عرب ممالک کے وفود کے سربراہ موجود تھے۔ان فضائی مشقوں میں سلطنت عمان، متحدہ عرب امارات، اردن اور مصر کے فضائی دستے شریک ہیں جبکہ کویت اور بحرین مبصر کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ ان کا مقصد اعلی معیار کی استعداد پیدا کرنا اور فضائی آپریشنوں میں مکمل یکجہتی اور بھرپور تعاون کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

مشقوں کے کمانڈر محمد سفیان نے کہا کہ برادر عرب ممالک کی شرکت سے ہونے والی فضائی مشقیں مختلف مراحل میں نافذ ہوں گی۔ مشقوں کے اہم اجزا منصوبہ بندی، فضائی پروازیں، فوجی آپریشن اور ٹریننگ کے معیار کو بلند کرنا- حملہ آور جہازوں کو گرانے کے طریقے اپنانا اور شریک دستوں کے درمیان مسابقت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز