جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںسعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مددکیلئے 50ملین ڈالرامداد

سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مددکیلئے 50ملین ڈالرامداد

ریاض(ہمگام نیوز ڈیسک) عرب میڈیا کے اطلاعات مطابق سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے،یہ امداد مشرق بعید میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود پر صرف کی جائیگی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق “اونروا” کے ہائی کمشنر بیبر کرینپول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی ایک یاداشت پر دستخط کیئے ہیں، یہ امداد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے ادا کی جائیگی۔ اس رقم کو خرچ کرنے کی نگرانی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کرینگے۔ یہ رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں پر صرف کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز