سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںسعودی عرب کی مالی دولت میں اگلے 5 برسوں کے دوران سالانہ...

سعودی عرب کی مالی دولت میں اگلے 5 برسوں کے دوران سالانہ 4.2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ

ریاض (ہمگام نیوز ) مانیٹر نگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی مالی دولت میں اگلے 5 برسوں کے دوران سالانہ 4.2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق بوسٹن کنسلٹنسی نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مملکت کی مالی دولت 2025 میں 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

زرائع کے مطابق سعودی عرب کی دولت 2015 سے سالانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد بڑھ کر 2020 میں ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں سے 84 فیصد سرمایہ کاری کے قابل ہے۔

سعودی عرب کے گزشتہ سال بھی خلیج کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم رہے۔ 2.2 ٹریلین ڈالر مالیاتی دولت کی 45 فیصد نمائندگی مملکت کی رہی۔خلیجی ممالک کی تجارتی دولت 2025 میں 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلی نسل کے امیر اور اعلی خالص مالیت کے کلائنٹس کا اضافہ کاروباری منظر نامے پر اثر انداز ہوگا۔

بوسٹن کنسلٹنسی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور شراکت دار مصطفیٰ بوسکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی دولت میں اضافہ مضبوط ثابت ہوا ہے جو کورونا کی عالمی وبا کے پیش کردہ چیلنجوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سعودی وژن 2030 کارگر ثابت ہوا ہے جس کے تحت مقامی شہریوں کو سرمایہ کاری کے شعبے میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز