Homeخبریںسعودی عرب کے ساتھ سیکیورٹی شراکت کو مزید فروغ دیں گے: برطانیہ

سعودی عرب کے ساتھ سیکیورٹی شراکت کو مزید فروغ دیں گے: برطانیہ

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا امور جیمز کلیفرلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت کو وسعت دینے کا خواہاں‌ ہے۔

اپنے دورہ سعودی عرب سے قبل ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ الریاض کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ماحولیاتی کانفرنس، سیکیورٹی، تجارت اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ سعودی عرب کے دورے کی تیاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ماحولیاتی کانفرنس رواں سال یکم سے 12 نومبر کے درمیان اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں منعقد ہوگی۔ 21 مارچ 1994ء کے بعد یہ 26 ویں سالانہ ماحولیاتی کانفرنس ہوگی۔

برطانیہ نے رواں سال مارچ میں کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ سیکیورٹی شراکت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ رواں عشرے کے آخر تک کسی قسم کی حیاتیاتی یا جوہری حملے کو روکنے اور دہشت گردی کے خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

گذشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے دورہ برطانیہ کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راپ سے ملاقات کی تھی

Exit mobile version