مستونگ (ہمگام نیوز) 8 سالوں سے قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں میں قید لیویز اہلکار سعید احمد ولد حبیب اللہ کے جبری اغواء کے خلاف اہلخانہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مستونگ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین نے دپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے سعید اللہ کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا، احتجاج میں لواحقین سمیت دوسرے طلباء تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے لیویز اہلکار سعید احمد ولد حبیب اللہ کو قابض پاکستانی فوج نے 8 سال قبل 2013 کو مستونگ سے اغواء کیا تھا جو 8 سال بعد بھی ابھی تک بازیاب نہیں ہو پایا ہے۔
اہل خانہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعید احمد ایک سرکاری ملازم ہے اور اس کا کسی بھی تنظیم اور گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر سعید اللہ کسی الزام میں مطلوب ہے تو اُسے عدالت میں پیش کرکے اس پر مقدمہ چلایا جائے اور گناہگار ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے مگر خدارا اس طرح لاپتہ رکھ کر ہماری زندگی کو اذیت اور کرب میں نہ بدلا جائے۔