سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںسماجی شخصیت و سابق کونسلر سلیم بلوچ نا معلوم افراد کی فائرنگ...

سماجی شخصیت و سابق کونسلر سلیم بلوچ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔

کراچی (ہمگام نیوز)جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ کے سیاسی و سماجی شخصیت اسکائی اسپورٹس فٹبال کلب کے سر پرست سابق کونسلر سلیم بلوچ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ فائرنگ کا واقع رات کے وقت اللہ اکبر ہوٹل پٹیل پاڑہ میں پیش آیا۔ اس واقع میں دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے جبکہ سلیم بلوچ کو سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول دو بار یونین کونسل یو،سی 11جمشید ٹاﺅن کے کونسلر بھی رہے ہیں اور اسپورٹس کے حوالے سے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں، مقتول اسکائی اسپورٹس فٹبال کلب کے سرپرست اور فٹبال فیڈریشن کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد سوگ میں تمام دکانیں بند ہو گئیں اور علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے مطالبہ کیا کہ سلیم بلوچ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔ سلیم بلوچ کی نماز جنازہ جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سلیم بلوچ کو الیاس گوٹھ لیاقت آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز