سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسمندری طوفان شاھین نے ایک اور شہری کی جان لے لی

سمندری طوفان شاھین نے ایک اور شہری کی جان لے لی

زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 6 اکتوبر کو سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے ایک اور ماہیگیر کی لاش ریسکیو ٹیم نے سمندر سے برامد کر لیا ہے ـ

مزید اطلاعات کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کوسٹل واٹرس آف بلوچستان اور فشریز اینڈ فشنگ پورٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاءاللہ رئیسی نے کہا ہے کہ : “سمندری سرحد کے زیرو پوائنٹ پر ایک لاش ہماری ریسکیو ٹیموں نے برامد کر لیا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں پسابندر سے عبدالرحمن نامی ایک ماہیگیر لاش برامد ہوئی ہے جبکہ دو دیگر لاپتہ افراد میں سے ایک غیر ایرانی بڑھئی اور ایک کشتیوں کے ریپیئرمین کی لاشیں اسی علاقے سے ملی ہیں۔

مزید رپورٹ کے مطابق اسی محکمہ کی بچاؤ ٹیمیں ابھی تک اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں جبکہ عام افراد کے علاوہ ہلال احمر اور میونسپلٹی کی بھی ایک ٹیم دیگر دو لاپتہ ماہی گیروں کو تلاش کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز