دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںسندھ:جسمم کے وائس چیئرمین رمیش کمارکو پاکستانی فورسز نے جبری اغواکرکے گرفتار...

سندھ:جسمم کے وائس چیئرمین رمیش کمارکو پاکستانی فورسز نے جبری اغواکرکے گرفتار کرلیا

میر پور خاص (ہمگام نیوزڈیسک) پاکستانی فورسز نے سندھ میر پور خاص سے سندھ کے سیاسی رہنما کے گھر پر جارحیت کرکے اسے زبردستی گرفتار کرکے فوج کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا ہے۔ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت رمیش کمار کے نام سے ہوئی جو سندھی قوم پرست تنظیم جیئے سندھ متحدہ محاذ کے وائس چیئرمین ہے۔دریں اثناء رمیش کمار کے اغواء نما گرفتاری کیخلاف سندھ کے قوم پرست حلقوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں سے پاکستان کے خفیہ فوجی ٹارچر سیلوں سے ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز