چهارشنبه, فبروري 12, 2025
Homeخبریںسندھ سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 35 افراد ہلاک

سندھ سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 35 افراد ہلاک

کراچی (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ہوئیں، جہاں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بے نظیر آباد میں 5، بدین 3، ٹنڈو محمد خان تین ، نوشہرو فیروز دو اور گھوٹکی میں ایک شخص ھلاک ہوا۔ رپوٹ مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے،6 عورتیں اور 14مرد شامل ہیں ۔ جبکہ زخمیوں میں 2 ہزار 923مرد، 2 ہزار 167 عورتیں اور 3 ہزار 231 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کے آغاز سے 20 جون سے 7 ستمبر کے دوران سندھ میں 577 افراد ہلاک جبکہ اب تک 8 ہزار 321افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز