Homeخبریںسندھ میں بلوچوں کی زمین پر بحریہ ٹاون کی قبضہ کے خلاف...

سندھ میں بلوچوں کی زمین پر بحریہ ٹاون کی قبضہ کے خلاف سیاسی پارٹیاں اور میڈیا کیوں خاموش ہے؟پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ

کراچی (ہمگام نیوز) پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بحریہ ٹاؤن کے جانب سے سندھ میں بلوچ آبادی والے علاقوں پر جاری قبضہ گیریت پر سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردی بیان میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے سندھ کے علاقے پر حالیہ حملے پر بڑی سیاسی جماعتوں سمیت میڈیا خاموش ہے اور اس عمل کو نظر انداز کیا جا رہے ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ ملک ریاض کے حوالے سے سب نے کیوں خاموشی اختیار کی ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں کئی مرتبہ قومی اسمبلی میں برطانیہ میں ان کے 190 ملین یوریو ایڈ جسٹمنٹ پر بات کرنی کی کوشش کی لیکن مجھے کبھی اس پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں نسل در نسل بلوچ آباد ہے اور حال ہی میں بلوچ عوام کے زمین کو ریاستی اداروں کے ذریعے طاقت کے استعمال سے بحریہ ٹاؤن میں شامل کیا جارہا ہے جس پر وہاں آباد بلوچ عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Exit mobile version