حیدر آباد (ہمگام نیوزڈیسک) ماری Mari گیس کمپنی عسکری ادارہ فوجی فاونڈیشن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL ) نے مشترکہ جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سندھ میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول میں 3400 میٹر گہرائی میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور گمبٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے کے مطابق سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوؤں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں پی پی ایل کے تخمینے کے مطابق سجاول کی اس گیس فیلڈ سے تقریباً 90 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس نکلے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوؤں سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوؤں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ سجاول کی گیس فیلڈ سے تقریباً 90 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس نکلے گی