سندھ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان کے صوبے سندھ میں کرونا کی وجہ سے شاپنگ مالز اور دیگر کاروباری مراکز شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔
زرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہے گے تاہم اسکولز وکالجز کےصرف جاری امتحانات ایس اوپیز کے تحت منعقد ہونگے سرکای دفاتر میں وزیٹرز کے داخلے پر پاپندی ہوگی پاپندیوں کے احکامات ایک ہفتے تک نافذالعمل ہوں گے.


