شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسندھ یونیورسٹی کے طالب علم قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں جبری...

سندھ یونیورسٹی کے طالب علم قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں جبری لاپتہ

حیدرآباد: اطلاعات کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے طالب علم عبدالقادر عمرانی ولد محمد علی عمرانی کو 3 نومبر کو کالج سے گھر واپسی کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے حراست کے برس جبری لاپتہ کردیا۔

عبدالقادر عمرانی اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے علاقے بیٹائی نگر میں واقع برائٹ فیوچر کالج میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے تھے تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

عبدالقادر عمرانی کے اغوا کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالقادر عمرانی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اہلِ علاقہ اور سماجی حلقوں نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو اجاگر کریں اور مغوی کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز