سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسنٹرل کمیٹی کے رکن رستم بلوچ کی بنیادی رکنیت ختم کر دی...

سنٹرل کمیٹی کے رکن رستم بلوچ کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے:بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ تنظیمی ڈسپلن و آئین کی خلاف ورزی کرنے پر تنظیم کےسینٹرل کمیٹی کے رکن رستم بلوچ کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئ ہے جس کا اب بی آر ایس او سے کوئی تعلق نہیں، لہذا تنظیم کے کارکنان اور ذمہ داران رستم بلوچ سے تنظیمی رابطہ نہ رکھے. تنظیم کے آئین کی پاسداری ہر ایک پر فرض ہے چاہے وہ عام کارکن ہویا مرکزی عہدیدار، آئین سے کوئی بالاتر نہیں.
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے طول و عرض میں فوجی آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے، ڈیرہ بگٹی، کولواہ, کوہستان مری، کوہلو، آواران سمیت کیچ میں ریاستی فورسز نہتے عام شہریوں کو اغوا و قتل کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے. ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ چار دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد نہتے لوگوں کو اغواء کیا گیا ہے جبکہ آٹھ لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے. دوسری جانب کولواہ میں بی ایس او آزاد کے کارکن صادق بلوچ اور بی این ایم کے کارکن مجید بلوچ کو فورسز نے تشدد کے بعد شہید کردیا.

ریاستی ادارے روزِ اول سے بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، بلوچستان کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا ہے۔ پاکستانی فورسز سیاسی ورکروں اور بلوچ قوم کے پڑھے لکھے طبقہ کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ بلوچ قوم کو تا ابد محروم رکھا جاسکے. بلوچ قوم کی پرامن تحریک کو کچلنے کے لیے ریاستی ادارے مذہبی انتہا پسندوں، جرائم پیشہ افراد، مقامی ڈیتھ اسکواڈز اور منشیات فروشوں کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ بلوچ قوم کے لیے اٹھنے والے ہر آواز کو بے دردی سے کچلا جا سکے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز