کوئٹہ(ہمگام نیوز) سوئی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا خونی آپریشن جاری ہے پٹ فیڈر میں ایک گھر پر فورسز نے ایک گولہ داغا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام پانچ افراد شہید ہوگئے جن میں ماں باپ اور تین بچے شامل ہے۔ بی آر پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک شدگان کی شناخت ہصو بگٹی، ان کی اہلیہ شانتل بی بی، اور ان کے تین بچے شامل ہے جن کے نام شاہو بگٹی، رکیہ بی بی اور ناز گل بتائے جاتے ہیں۔ جبکہ نو افراد کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے اور بڑی تعداد میں گھروں کو نظر آتش کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک سوئی کے ارد گرد کے تمام علاقے پاکستانی فوج کے محاصرے میں تھے ، اغوا ہونے والوں میں لوٹی ولد درا خان بگٹی اپنے اہلیہ پازی بی بی سمیت ، بگان ولد لوٹی بگٹی ، جمیل ولد لوٹی بگٹی ، بشیر ولد لوٹی بگٹی ، نورخان ولد حیاتان بگٹی ، نازگی ولد حیاتان بگٹی ، نور بی بی ولد حیاتان بگٹی اور سمرین بی بی شامل ہیں


