اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںسوراب :زمین کے تنازع کے پردوگروہوں میں مسلح تصادم ، تین افرادجاں...

سوراب :زمین کے تنازع کے پردوگروہوں میں مسلح تصادم ، تین افرادجاں بحق

سوراب(ہمگام نیوز)گدرمیں زمین کے تنازع کے پردوگروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق ،لیویززرائع کے مطابق گدرشاہنہ میں محمدحسنی قبیلہ کے دوگروہوں کے مابین کے زمین کے تنازع پرکئی عرصوں سے تنازع چل رہاتھامنگل کی صبح دس بجے مخالف فریق کے مویشی ہانکنے پردونوں گروہ مورچہ زن ہوگئے اوران کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ شروع ہواجوکئی گھنٹے جاری رہاجس کے نتیجے میں محمداشرف اورحاجی عبدالرزاق جاں بحق جبکہ نیازعرف ڈاڈوشدیدزخمی ہوگئے مقامی لیویزانتظامیہ طویل وقت گزرجانے کے بعدہی جائے وقوع پرپہنچ کر نعشوں اورزخمی کو سول ہسپتال سوراب پہنچادی ،جن میں سے شدیدزخمی نیازنامی شخص کو مزیدعلاج کے لئے خضدارمنتقل کیاگیاتاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے،مزیدکاروائی سوراب انتظامیہ کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز