دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںشہید رضا جہانگیر بلوچ برسی کی مناسبت سے تمام زونوں میں ریفرنسز...

شہید رضا جہانگیر بلوچ برسی کی مناسبت سے تمام زونوں میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔بی ایس اوآزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد کی مرکزی کال پر شہید رضا جہانگیر بلوچ کی تیسری برسی کی مناسبت سے تمام زونوں میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں بی ایس او آزاد کارکنان سمیت بلوچ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بالگتر میں منعقدہ ریفرنس میں بی ایس او آزاد کے مرکزی وائس چیئرمین کمال بلوچ نے کارکنوں اور عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قبضے کے بعد بلوچ عوام نے اپنی قربانیوں سے سال کے تمام مہینوں کو اہمیت کا حامل بنا دیا ہے، لیکن اگست کا مہینہ بلوچستان کے لئے ہمیشہ تکلیف سے بھرپور رہا ہے۔ اگست کے مہینے میں اکبر خان، رضا جہانگیر، ڈاکٹر خالد، دل جان، ماسٹر شاہد، شہید حاجی رزاق،رسول بخش مینگل سمیت ہزاروں معلوم و گمنام شہیدوں کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ آزادی کا حصول مشکلات کا مقابلہ کرنے اور قربانی دینے کے بعد ہی ممکن ہوسکتا ہے۔دشمن بلوچ قوم کی سرزمین کو اپنے قبضے میں رکھنے کے لئے بربریت کی تمام حدوں کو پار کرسکتا ہے لیکن عوام کی اتحاد اور آزادی پر یقین دشمن کو بلوچستان سے نکال سکتی ہے۔کمال بلوچ نے کہا کہ آزادی کی تحریک صرف ایک طبقے یا گروہ کی تحریک نہیں بلکہ بلوچ عوام کی تحریک ہے۔ بلوچ قوم کے تمام طبقے اسی تحریک میں اپنی قومی مستقبل اور معاشی و علمی حوالے خوشحالی دیکھ رہے ہیں اسی لئے دشمن کی سازشیں اس تحریک کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں۔ تمام شہدا کی قربانیوں کے بعد بھی ان کے ماں بہنوں کی جانب سے جہد کاروں کے لئے حوصلہ افزاء پیغامات پہنچانا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچ عوام نفسیاتی حوالے سے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ ریاست کے مقامی گماشتے سردار ثنا اللہ، ڈاکٹر مالک و دیگر پارلیمانی جماعتوں و قبائلی سرداروں کی شکل میں اس بات کا ورد کررہے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی آزادی کی تحریک نہیں ہے، ایسے ضمیر فروش اپنی تنخواہ بڑھانے کے لئے سورج کو انگلی سے چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ کمال بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایک غیر فطری ریاست ہے جو کہ اب صرف ایک طبقے کی مفادات کی حفاظت کے لئے قائم ہے، جھوٹی نظریات اور بے بنیادوں نعروں سے بنی یہ ریاست بلوچ قوم کو تادیر غلام نہیں رکھ سکتا لیکن شر ط یہ ہے کہ بلوچ عوام قابض ریاست کے مقامی گماشتوں سمیت تمام اداروں کے خلاف متحد ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام اپنی آنیوالی نسلوں کو پسماندگی، معاشی تنگدستی، ناوانندگی سے محفوظ کرنے کے لئے غلامی کی لعنت سے چھٹکارا پانا ہوگا۔ آج بلوچستان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ سب ریاستی سرپرستی میں ہورہے ہیں، منصوبے کے تحت نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھنا اور تعلیم یافتہ طبقے کو چھن چھن کر نشانہ بنانے کی پالیسی بھی کاؤنٹر انسرجنسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کوئٹہ میں بلوچ و پشتون تعلیم یافتہ طبقے کو نشانہ بنا کر پاکستان خود جشن منا رہا ہے۔ اس طرح کی تباہی سے بچنے کے لئے ہمیں اپنی تحریک آزادی کی ہر طرح سے مدد کرنا ہوگا۔ ایک آزاد بلوچ ریاست ہی غلامی کے تمام اثرات سے بلوچ قومی مستقبل کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔کولواہ میں منعقدہ ریفرنس کے شرکاء سے بی ایس او آزاد کے جونیئروائس چیئرمین ڈاکٹر سلیمان بلوچ اور زونل لیڈران نے خطاب کر کے کہا کہ عظیم شہدا کی قربانیاں سیاسی کارکنوں اور عوام کو جدوجہد کا پیغام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، کراچی، ملیر، آواران، تمپ سمیت تمام زونوں میں شہید رضا جہانگیر کی تیسری برسی کی مناسبت سے ریفرنسز کا انعقاد کیاگیا۔ جن میں شہید رضا جہانگیر بلوچ سمیت عظیم شہدا کی قربانیوں اور جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز