سوراب (ہمگام نیوز ) سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ۔
سوراب کے علاقے ماراپ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،فائرنگ سے غلام سرور محمدحسنی جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا ذاکرحسین محمد حسنی زخمی ہوگیا۔نعش اور زخمی کوسول ہسپتال سوراب منتقل کردیا گیاہے۔